29 اگست 2013 - 19:30
روسی فوج کو شام پر حملے کی صورت میں سعودی عرب پر چڑھائی کرنے کا حکم دے دیا گیا

روسی صدر ولادی میر پوٹن نے روسی فوج کو شام پر مغربی ملکوں کے حملے کی صورت میں سعودی عرب پر چڑھائی کرنے کا حکم دے دیا،

ابنا: روسی صدر ولادی میر پوٹن نے روسی فوج کو شام پر مغربی ملکوں کے حملے کی صورت میں سعودی عرب پر چڑھائی کرنے کا حکم دے دیا، سعودی عرب پر حملے کے حوالے سے روسی فوج کو ” ارجنٹ ایکشن میمورنڈم “ جاری کر دیا گیا ۔بدھ کو لبنانی اخبار السفیر نے کریملن ذرائع کے حوالے سے تصدیق کی ہے کہ روسی صدر نے فوج کو 'ارجنٹ ایکشن میمورنڈم'جاری کیا ہے جس کے تحت شام پر حملے کی صورت میں سعودی عرب پر حملے کا حکم دیا گیا ہے۔ادھر برطانوی اخبار ٹیلی گراف کی رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ صدر پوٹن اور سعودی شہزادہ بندر بن سلطان کے درمیان اگست کے شروع میں ایک ملاقات ہوئی جس میں سعودی شہزادے نے روسی صدر کو شام کی حمایت سے دستبردار ہونے کے عوض تیل کے خفیہ معاہدوں کی پیشکش کی بصورت دیگر چیچن جنگجوؤں کے ذریعے روس میں آئندہ برس ہونے والے سرمائی اولمپکس کے دوران دہشت گرد کارروائیوں کی دھمکی دی۔سعودی عرب کی جانب سے دھمکی آمیز رویے کے بعد پیوٹن غصے میں آگئے تھے۔ تفصیلات کے مطابق روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے شام پر مغربی حملے کی صورت میں سعودی عرب پر چڑھائی کا حکم نامہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ شام پر حملہ روس پر حملہ تصور کیا جائے گا۔ روس کا موقف ہے کہ شام میں جاری حکومت اور باغیوں کے درمیان جنگ کے پیچھے سعودی عرب کا ہاتھ ہے اور اس کے ساتھ مغربی ممالک بھی اس کھیل میں شامل ہیں۔ روسی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ پہلے قطر نے شام میں باغیوں کی مالی معاونت کی اور اب سعودی عرب ان کی مدد کررہا ہے۔تین ہفتے قبل ماسکو میں شہزادہ بندر بن سلطان اور پیوٹن کے درمیان 4گھنٹے طویل ملاقات کی خفیہ معلومات میڈیا پرعام ہوگئی جس کے مطابق روسی صدر پیوٹن نے سعودی شہزادے کی جانب سے تیل اور گیس کے معاہدوں کی پیشکش کے جواب میں کہا کہ شام کے حوالے سے روس کا موقف تبدیل نہیں ہوگا، بشار الاسد کی حکومت ہی شامی عوام کیلئے بہترین ہے۔ اس کے جواب میں بندر بن سلطان نے کہا کہ اگر روس یہ پیشکش قبول نہیں کرتا تو شام کیخلاف فوجی کارروائی کے علاوہ کوئی چارہ نہیں رہے گا۔بندر نے مزید کہا کہ چیچن دہشت گردوں کو ہم شام میں بطور ہتھیار استعمال کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جن چیچن گروپس نے ونٹر اولمپکس کے دوران حملوں کی دھمکی دی ہے انہیں ہم کنٹرول کرتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲